کراچی میں سوتیلے باپ نے ہتھوڑے کے وار سے  5 سالہ بچہ کو قتل کردیا

پاکستان کے شہر کراچي کے علاقہ کورنگی میں سوتیلے باپ نے ہتھوڑے کے وار سے 5 سالہ بچہ کو قتل کردیا ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہر کراچي کے علاقہ کورنگی میں سوتیلے باپ نے ہتھوڑے کے وار سے  5 سالہ بچہ کو قتل کردیا ۔ اطلاعات کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی میں ایک شخص نے دو روز قبل اپنے 7 اور 5 سال کے سوتیلے بیٹوں کو ہتھوڑوں سے تشدد کا نشانہ بنایا تھا، دونوں بچوں کو ان کے رشتے دار علاج کے لئے قومی ادارہ برائے صحت اطفال میں لائے تھے، بڑے بھائی کو ابتدائی طبی امداد کے بعد فارغ کردیا گیا تھا تاہم چھوٹے بھائی کی حالت انتہائی تشویشناک تھی اس لئے اسے اسپتال میں داخل کردیا گیا جہاں آج وہ  زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے بچے کی ماں کو گرفتار کرلیا گیا تاہم سوتیلا باپ فرار ہے جس کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

News Code 1855714

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 9 =