پاکستان کے علاقہ مستونگ میں دہشت گردوں نے 20 افراد کو اغوا کے بعد شہید کردیا

پاکستان کے شہر کوئٹہ سے کراچی جانے والی دوبسوں کے 20 مسافروں کو دہشت گردوں نے مستونگ کے علاقہ میں بسوں سے نکال کر شہید کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستنای ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہر کوئٹہ سے کراچی جانے والی دوبسوں کے 20 مسافروں کو دہشت گردوں نے مستونگ کے علاقہ میں بسوں سے نکال کر شہید کردیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق کوئٹہ سے کراچی جانے والی 2 مسافر کوچوں کو مسلح دہشت گردوں  نے اسلحہ کے زور پر بلوچستان کے ضلع مستونگ کے علاقے کھڈ کوچہ میں یرغمال بنا لیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں کوچز میں 70 سے 80 مسافر سوار تھے جب کہ ملزمان نے کوچز میں سے 20 سے 25 افراد کو ان کے شناختی کارڈ چیک کرکے اتارا اور نامعلوم مقام پر لے گئے۔ذرائع کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی ایف سی اور لیویز کی بھاری نفری علاقے میں پہنچ گئی جس کے بعد فورسز اور ملزمان کے درمیان ڈیڑھ گھنٹے تک فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں فورسز نے 5 افراد کو بازیاب کرالیا جب کہ ملزمان نے اغوا کیے گئے دیگر 20 افراد کو قتل کردیا، ملزمان کی فائرنگ سے ایک مسافر زخمی بھی ہوا جسے فوری طور پر طبی امداد کے لیے سول اسپتال کوئٹہ منتقل کیا گیا۔

News Code 1855449

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 0 =