مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے صوبہ بلخ میں مسلح دہشت گردوں نے فائرنگ کرکے 13 شیعہ مسلمانوں کو شہید کردیا ہے ۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق افغان صوبہ بلخ میں 2 بسوں میں سفر کرنے والے مسافر وہابی دہشت گردوں کی فائرنگ کا نشانہ بنے، مسلح افراد نے 2 بسوں کے مرد مسافروں کو باہر نکال کر قطار میں کھڑا کیا اورپھر فائرنگ کر کے 13 مسافروں کو شہید کر دیا، شہداء کا تعلق ہزارہ کمیونٹی سے تھا۔ طالبان نے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ طالبان اس حملے میں ملوث نہیں ہیں۔ ابھی تک کسی گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔
افغانستان کے صوبہ بلخ میں مسلح دہشت گردوں نے فائرنگ کرکے 13 شیعہ مسلمانوں کو شہید کردیا ہے طالبان نے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ طالبان اس حملے میں ملوث نہیں ہیں۔
News ID 1857927
آپ کا تبصرہ