مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بوکو حرام کے شدت پسندوں نے شمالی نائجیریا میں شیعہ کمیونٹی کی ایک مسجد پر حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔ انتہا پسند گروہ بوکو حرام کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں اس خونریز کارروائی کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے خبردار کیا گیا کہ ایسے حملوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔واضح رہے کہ کانو شہر میں واقع اس مسجد میں گزشتہ روز ہونے والے خود کش حملے کے نتیجے میں 22 افراد شہید ہوگئے تھے۔
بوکو حرام کے شدت پسندوں نے شمالی نائجیریا میں شیعہ کمیونٹی کی ایک مسجد پر حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔
News ID 1859946
آپ کا تبصرہ