مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ نائجیریا کی کانو ریاست کے حکام اور عینی شاہدین کے مطابق حضرت امام حسین (ع) کے ایک جلوس میں خودکش دھماکے کے نتیجے میں 21 افراد ہلاک ہو گئے ہیں جلوس عزا میں شیعہ مسلمان نکال رہے تھے۔اطلاعات کے مطابق خود کش بمبار بھاگتا ہوا جلوس میں داخل ہوا اور اپنے آپ کو اڑا دیا۔ ذرائع کے مطابق اس واقعہ سے کچھ دیر قبل ہی ایک شخص کو بارودی مواد کے ساتھ پکڑا گیا تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ابھی یہ کہنا قبل از وقت ہے کہ اس حملے کا ذمہ دار کون ہے۔ تاہم اسلامک موومنٹ آف نائجیریا کے منتظمین نے اس حملے کی ذمہ داری وہابی دہشت گرد تنظیم بوکو حرام پر عائد کی ہے۔ نائجیریا میں یہ سالانہ جلوس عزا سات روز تک جاری رہتا ہے اور اس حملے کے بعد بھی یہ جلوس عزاجاری رہا۔ یہ سالانہ جلوس کانو سے کدونا ریاست کے شہر زاریا تک جاتا ہے جہاں ملک کی سب سے بڑی شیعہ تنظیم اسلامک موومنٹ آف نائجیریا کا ہیڈ کوارٹر واقع ہے۔
آپ کا تبصرہ