1 ستمبر، 2015، 12:55 AM

نائجیریا میں بوکو حرام کے حملے میں 56 افراد ہلاک

نائجیریا میں بوکو حرام کے حملے میں 56 افراد ہلاک

نائجیریا کے ایک گاؤں میں دہشت گرد تنظیم بوکو حرام کے حملے میں 56 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ نائجیریا کے ایک گاؤں میں دہشت گرد تنظیم بوکو حرام کے حملے میں 56 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق نائجیریا کی شمال مشرقی ریاست بورنو کے دوردراز علاقے میں واقع ایک گاؤں پر بوکو حرام کے سیکڑوں شدت پسندوں نے حملہ کردیا جس میں خواتین سمیت 56 افراد ہلاک ہوگئے۔ حکام نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ بوکو حرام کے حملے کے وقت وہاں پر ایک میٹنگ جاری تھی جس میں گزشتہ سال اغوا ہونے والی اسکول کی بچیوں کے والدین شریک تھے۔

ریاست بورنو کے گورنر نے دہشت گردوں کے حملوں کی مذمت کرتے ہوئے اسے بوکو حرام کی جانب سے اپنی کارروائیوں کے دائرہ کار کو بڑھانے کی کوشش قرار دیا ہے اور گورنرنے شدت پسندی کے خلاف جنگ جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے بوکوحرام کے خلاف کارروائیاں بھی تیز کرنے کا اعلان کیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال اپریل 2014 میں بوکو حرام نے اسکول کی 200 سے زائد طالبات کو اغوا کرلیا تھا جن میں سے بعض طالبات عسکریت پسندوں کے قبضے سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئیں جب کہ ابھی بھی 219 طالبات بوکو حرام کے قبضے میں ہیں۔ نائجیریا میں گزشتہ 6 سال سے جاری اس بغاوت کے نتیجے میں کم ازکم 20 ہزار افراد ہلاک جب کہ لاکھوں افراد بے گھر ہو چکے ہیں۔

News ID 1857805

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha