31 مئی، 2015، 8:45 PM

نائیجیریا مسجد کے باہر خودکش حملے اور دیگر واقعات میں 27 افراد ہلاک

نائیجیریا مسجد کے باہر خودکش حملے اور دیگر واقعات میں 27 افراد ہلاک

نائیجیریا کے شہر میدوگوری میں مسجد کے باہر خودکش حملے اور دیگر واقعات میں 27 افراد ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ نائیجیریا کے شہر میدوگوری میں مسجد کے باہر خودکش حملے اور دیگر واقعات میں 27 افراد ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق نائیجیریا کے شمال مشرقی علاقے کے سب سے بے شہر میدوگوری میں واقع الحاجی ہارونا مسجد کے باہر عین اس وقت خودکش حملہ ہوا جب لوگ نماز ظہر کی ادائیگی کے بعد واپس نکل رہے تھے۔ واقعے کے نتیجے میں 18 افراد ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہوگئے۔ مسجد پر حملے سے قبل قصبے کے رہائشی علاقوں پر راکٹ حملے بھی کئے گئے اس کے علاوہ نواحی گاؤں میں شادی کی ایک تقریب پر بموں سے حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں کم از کم 8 افراد ہلاک جب کہ 20 سے زائد زخمی ہوگئے۔ نائیجیریا میں برسرپیکار جنگجو تنظیم بوکو حرام نے میدوگوری اور اس کے نواحی علاقوں میں حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

News ID 1855480

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha