مہر خبررساں ایجنسی نے رشیا ٹو ڈے کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراق کے شمالی شہر بلد میں واقع امامزادہ سید محمد بن علی الھادی کے مزار پر وہابی دہشت گرد تنظيم داعش کے خودکش حملے میں کم از کم 35 افراد شہید اور 60 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں ۔ اطلاعات کے مطابق خود کش حملہ آور پہلے سید محمد بن علی الھادی کے مزار میں داخل ہوا اور لوگوں پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے بعد سکیورٹی اہلکاروں نے حملہ آور کو روکنے کی کوشش کی تو اس نے خود کو دھماکے سے اڑالیا۔ عید کی وجہ سے مزار پر کثیر تعداد میں لوگ موجود تھے جس کی وجہ سے متعدد افراد موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئے جبکہ متعدد لوگ زخمی ہوگئے۔
عراقی حکام کا کہنا ہے کہ خود کش حملے کے نتیجے میں 35 افراد شہید ہوگئے ہیں جبکہ متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے ۔ خود کش حملے کے نتیجے میں 60 سے زائد افراد زخمی ہوگئے ہیں ۔ واضح رہے کہ گذشتہ اتوار کو بغداد میں کرادہ ضلع میں ایک شاپنگ سینٹر کے باہر ہونے والے خود کش بم دھماکے میں شہید ہونے والوں کی تعداد بھی 300 کے قریب پہنچ چکی ہے۔
عراق کے شمالی شہر بلد میں واقع امامزادہ سید محمد بن علی الھادی کے مزار پر وہابی دہشت گرد تنظيم داعش کے خودکش حملے میں کم از کم 35 افراد شہید اور 60 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں ۔
News ID 1865324
آپ کا تبصرہ