مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ نائیجیریا میں وہابی دہشت گرد تنظیم بوکوحرام نے گزشتہ 48 گھنٹوں میں 200 سے زائد شہریوں کو ہلاک کردیا جب کہ آج نماز جمعہ کے دوران خودکش بمبار لڑکی نے مسجد میں خود کو دھماکے سے اڑا لیا جس کے نتیجے میں 12 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق نائجیریا کے شمال مشرقی علاقے بورنو کے گاؤں کے قریب مسجد میں 15 سالہ لڑکی نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا جس میں 12 افراد ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہوگئے۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ جمعہ کی نماز کے وقت جب لڑکی مسجد میں داخل ہوئی تو لوگوں نے اسے پہلے مسجد سے نکال دیا لیکن کچھ ہی دیر بعد جب نمازیوں کی بڑی تعداد نماز کے لیے جمع ہوئی تو لڑکی تیزی سے اندر آئی اور خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔
آپ کا تبصرہ