مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی فوج نے لیبیا میں القاعدہ کمانڈر مختار بلمختار کی موجودگی کی اطلاع پر فضائی کارروائی کی ہے تاہم اس حملے میں اس کی ہلاکت کے بارے میں متضاد خبریں ہیں۔ اطلاعات کے مطابق امریکی محکمہ دفاع کے ترجمان کرنل اسٹیو وارن نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ امریکی فضائیہ نے لیبیا کے مشرقی حصے میں القاعدہ کمانڈر مختار بلمختار کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا۔ امریکی فضائیہ کا یہ حملہ کامیاب رہا لیکن فی الحال اس میں مختار کی ہلاکت کی تصدیق یا تردید نہیں کی جاسکتی۔واضح رہے کہ مختار پر الجزائر میں 2013 میں ایک گیس تنصیب پر حملہ کرکے 3 امریکیوں سمیت 37 افراد کو ہلاک کرنے کا الزام ہے جب کہ امریکی محکمہ خارجہ نے ان کے سر کی قیمت 50 لاکھ ڈالر مقرر کر رکھی ہے.
امریکی فوج نے لیبیا میں القاعدہ کمانڈر مختار بلمختار کی موجودگی کی اطلاع پر فضائی کارروائی کی ہے تاہم اس حملے میں اس کی ہلاکت کے بارے میں متضاد خبریں ہیں۔
News ID 1855871
آپ کا تبصرہ