احمد شاہ مسعود کا وہابی قاتل لیبیا میں ہلاک

افغانستان کے اہم کمانڈر احمد شاہ مسعود کے قتل میں ملوث وہابی تنظیم القاعدہ کا کمانڈرابو عیاض لیبیا میں ہلاک ہوگیا ہے جسے اسامہ بن لادن کا دست راست سمجھا جاتا تھا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے اہم کمانڈر احمد شاہ مسعود کے قتل میں ملوث وہابی تنظیم القاعدہ کا کمانڈرسیف اللہ بن حسین المعروف ابو عیاض لیبیا میں ہلاک ہوگیا ہے جسے اسامہ بن لادن کا دست راست سمجھا جاتا تھا۔ابو عیاض کا تعلق تیونس سے ہے اور امریکہ کو اس کی کافی تلاش تھی امریکہ نے دعوی کیا ہے کہ مختار بلمختار پر ہونے والے ہوائی حملے میں  ابو عیاض ہلاک ہوگیا ہے۔ احمد شاہ مسعود کو  افغانستان کے درہ پنجشیر کا شیر کہا جاتا  تھا جو افغانستان کا ایک اہم مجاہد کمانڈر تھا جسے 9 دسمبر 2001 میں القاعدہ دہشت گردوں نے دھوکے سے  ایک بم دھماکے میں ہلاک کردیا تھا ۔

News Code 1856345

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 3 =