برطانیہ میں اسامہ بن لادن کےخاندان کے 4 افراد ہلاک

برطانیہ میں القاعدہ دہشت گرد تنظیم کے سابق سربراہ اسامہ بن لادن کے خاندان کے 4 افراد ہوائی جہاز کے حادثے میں ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے روسیا الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برطانیہ کے شہر ہمپشر میں القاعدہ دہشت گرد تنظیم کے سابق سربراہ اسامہ بن لادن کے خاندان کے 4 افراد ہوائی جہاز کے حادثے میں ہلاک ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق یہ ذاتی طیارہ لینڈنگ کے دوران حادثے کا شکار ہوگیا اور گاڑیوں کے ایک پارک میں گر کر تباہ ہوگیا۔ اس جہاز میں اسامہ بن لادن کے خاندان کے افراد سوار تھے۔ باخـر ذرائع کے مطابق اسلامی ممالک میں سرگرم دہشت گرد تنظیموں جیسے القاعدہ، داعش، طالبان، النصرہ ، بوکوحرام ، الشباب اور ان سے وابستہ وہابی تنظیموں کے تمام رہنماؤں کو برطانیہ، امریکہ ، سعودی عرب اور اسرائیل کی خفیہ ایجنسیوں کی بھر پور حمایت حاصل ہے۔

News Code 1857046

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 9 =