3 ستمبر، 2015، 12:26 AM

شجاع خانزادہ پر حملے میں ملوث وہابی دہشت گرد گرفتار

شجاع خانزادہ پر حملے میں ملوث وہابی دہشت گرد گرفتار

پاکستان میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے صوبہ پنجاب کے سابق وزیر داخلہ شجاع خانزادہ پر حملے میں ملوث وہابی دہشت گرد کو حضرو سے گرفتار کرلیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس نیوز کےحوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے صوبہ پنجاب کے سابق وزیر داخلہ شجاع خانزادہ پر حملے میں ملوث وہابی دہشت گرد کو حضرو سے گرفتار کرلیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں نے پنجاب کے علاقے حضرو میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کی جس میں سابق وزیر داخلہ پنجاب شجاع خانزادہ پر حملے میں ملوث  وہابی دہشت گرد کو گرفتار کرلیا۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق گرفتار ہونے والے وہابی دہشت گرد کا نام انعام اللہ ہے جوشجاع خانزادہ پر حملے میں ملوث ہے جب کہ وہابی دہشت گرد کو مزید تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ شادی خان میں سابق وزیر داخلہ شجاع خانزدہ کے ڈیرے پر وہابی دہشت گردوں نے خودکش حملہ  کیا تھا جس میں وزیرداخلہ سمیت 19 افراد ہلاک اور 28 زخمی ہوگئے تھے۔

News ID 1857846

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha