16 اگست، 2015، 7:23 PM

لشکری جھنگوی نے پنجاب کے وزیر داخلہ کے قتل کی ذمہ داری قبول کرلی

لشکری جھنگوی نے پنجاب کے وزیر داخلہ کے قتل کی ذمہ داری قبول کرلی

پاکستان میں سرگرم وہابی دہشت گرد تنظیم لشکر جھنگوی نے پنجاب کے وزير داخلہ شجاع خانزادہ کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں سرگرم وہابی دہشت گرد تنظیم لشکر جھنگوی نے پنجاب کے وزير داخلہ شجاع خانزادہ کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے انٹیلی جنس ایجنسیوں کو وزیر داخلہ پنجاب شجاع خانزادہ پرحملے کی تحقیقات اور اس کے ماسٹر مائنڈ تک پہنچنے کی ہدایت کردی ہے۔ واضح رہے کہ اتوار کی صبح اٹک میں وزیر داخلہ پنجاب شجاع خانزادہ کے ڈیرے پر خودکش حملہ ہوا تھا جس کے نتیجے میں ان سمیت 16 افراد  ہلاک  ہوگئے ہیں۔حملے کی ذمہ داری پاکستان میں سرگرم وہابی دہشت گرد تنظیم لشکرجھنگوی نے قبول کرلی ہے۔ ذرائع کے مطابق وہابی دہشت گرد پاکستان میں عدم استحکام پیدا کررہے ہیں اور پاکستان کی ارضی سالمیت کے لئے بہت بڑا خطرہ بن گئے ہیں۔ پاکستان کے وہابی مدارس میں خودکش حملہ آوروں کو تربیت دی جاتی ہے ۔

News ID 1857434

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha