پنجاب کے وزیر داخلہ  شجاع خانزادہ خودکش حملے میں ہلاک

پاکستان کے صوبہ پنجاب کے وزیر داخلہ شجاع خانزادہ سمیت 14 افراد ،وہابی دہشت گردوں کے خود کش حملے میں ہلاک ہو گئے ہیں ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ڈان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ پنجاب کے وزیر داخلہ شجاع خانزادہ  سمیت 14 وہابی دہشت گردوں کے خود کش حملے میں ہلاک ہو گئے ہیں ۔

۔شجاع خانزادہ کے ڈیرے پر خود کش حملہ کیا گیا جس میں ان کی ہلاکت ہوئی جبکہ 30 سے زائد افراد ملبے تلے دب کر زخمی ہوگئے ہیں۔وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے مشیر ڈاکٹر سعید الہی نے شجاع خانزادہ کی ہلاکت کی تصدیق کی۔

واضح  رہے کہ اٹک میں صوبائی وزیر داخلہ شجاع خانزادہ کا ڈیرہ گاؤں شادی خان میں ہے جو کہ موٹر وے سے 25 سے 30 کلو میٹر دور ہے۔وزیر داخلہ پنجاب کے بھتیجے سہراب خانزادہ نے تصدیق کی کہ کرنل (ر) شجاع خانزادہ دھماکے کے وقت ڈیرے پر موجود تھے. جو خودکش حملے میں ہلاک ہوگئے ہیں

News Code 1857428

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha