مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ پنجاب کے وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے صوبہ پنجاب میں خونی بم دھماکے کے بعد تین دن سوگ کا اعلان کیا ہے کہ جبکہ تمام سیاسی و مذہبی رہنماؤں نے لاہور بم دھماکے کی شدید مذمت کی ہے۔ شہباز شریف نے شیخ زید ہسپتال میں سانحہ گلشن اقبال پارک کے زخمیوں کی عیادت کی۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں نے عوامی مقام پر خواتین اور بچوں کو نشانہ بنا کر بزدلی اور بربریت کا مظاہرہ کیا ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان میں وہابی دہشت گرد عدم استحکام پیدا کرکے پاکستان کی ارضی سالمیت کو خطرے میں ڈال رہے ہیں۔ وہابی دہشت گردوں کو سعودی عرب کی حمایت اور پشتپناہی حاصل ہے۔ لاہور بم دھماکے میں اب تک 70 افراد ہلاک اور 300 زخمی ہوگئے ہیں دھماکے کی ذمہ داری وہابی دہشت گرد تنظیم طالبان سے منسلک جماعت الاحرار نے قبول کرلی ہے۔
پاکستان کے صوبہ پنجاب کے وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے صوبہ پنجاب میں کل کےخونی بم دھماکے کے بعد تین دن سوگ کا اعلان کیا ہے کہ جبکہ تمام سیاسی و مذہبی رہنماؤں نے لاہور بم دھماکے کی شدید مذمت کی ہے۔
News ID 1862864
آپ کا تبصرہ