20 جنوری، 2016، 1:45 PM

جنرل راحیل شریف باچا خان یونیورسٹی پہنچ گئے

جنرل راحیل شریف باچا خان یونیورسٹی پہنچ گئے

پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف دہشتگردوں کے حملے کے بعد باچا خان یونیورسٹی پہنچ گئے ہیں جنہیں اپنے ساتھ دیکھ کر کمانڈوز بھی حیران رہ گئے ۔

مہر خبررساں ایجنسی نےڈیلی پاکستان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف دہشتگردوں کے حملے کے بعد باچا خان یونیورسٹی پہنچ گئے ہیں جنہیں اپنے ساتھ دیکھ کر کمانڈوز بھی حیران رہ گئے۔ اطلاعات کے مطابق جنرل راحیل شریف  پاک فوج کےہیلی کاپٹر کے ذریعے باچا خان یونیورسٹی پہنچے جہاں  کور کمانڈر پشاور نے آرمی چیف کا استقبال کیا اس موقع پر آئی جی خیبر پختونخواہ، چیف سیکرٹری خیبر پختون خواہ  اور دیگر اعلیٰ سول و فوجی حکام موجود ہیں۔ جنرل راحیل شریف چارسدہ یونیورسٹی کا دورہ کریں گے اور دہشتگردوں کے حملے کے بعد ہونے والے نقصانات کا جائزہ لیں گے۔ واضح رہے کہ باچاخان یونیورسٹی پر حملے کی ذمہ داری وہابی دہشت گرد تنظیم طالبان نے قبول کرلی ہے طالبان کے حملے میں کیمیکل پروفیسر سمیت 25 افراد جاں بحق جبکہ 60 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔

News ID 1861211

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha