20 جنوری، 2016، 12:28 PM

طالبان دہشت گردوں باچاخان یونیورسٹی پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی

طالبان دہشت گردوں باچاخان یونیورسٹی پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی

پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخواہ کے ضلع چارسدہ میں واقع باچاخان یونیورسٹی پر حملے کی ذمہ داری وہابی دہشت گرد تنظیم طالبان نے قبول کرلی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخواہ کے ضلع چارسدہ میں واقع باچاخان یونیورسٹی پر حملے کی ذمہ داری وہابی دہشت گرد تنظیم طالبان نے قبول کرلی ہے۔طالبان دہشت گردوں کے حملے میں اب تک  ایک پروفیسر سمیت 25 افراد ہلاک جبکہ 60 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق مسلح وہابی دہشت گرد  یونیورسٹی میں داخل ہوگئے، جس سے طلبہ، اساتذہ اور انتظامیہ محصور ہوگئی. یونیورسٹی میں 3 ہزار کے قریب طلبہ زیرِ تعلیم ہیں. ذرائع کے مطابق یونیورسٹی میں قوم پرست رہنما باچا خان کی برسی کے موقع پر ایک مشاعرے کا انعقاد ہونا تھا، جس میں 600 کے قریب افراد کی شرکت متوقع تھی۔ مسلح افراد یونیورسٹی کی دیوار پھلانگ کر اندر داخل ہوئے اور فائرنگ کا آغاز کیایونیورسٹی میں متعدد دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں آپریشن میں 4 دہشت گردوں کوبھی  ہلاک کردیا گیا ہے۔

News ID 1861203

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha