21 ستمبر، 2015، 12:20 AM

پاکستانی فضائیہ کے کیمپ پر حملے میں ملوث وہابی دہشت گردوں کی شناخت

پاکستانی فضائیہ کے کیمپ پر حملے میں ملوث وہابی دہشت گردوں کی شناخت

پاکستان کے شہر پشاور میں بڈھ بیر میں پاکستانی فضائیہ کے کیمپ پرحملے میں ملوث وہابی دہشت گردوں کی شناخت ہوگئی ہے لیکن دہشت گردوں کے کوائف افشا کرنے پر وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے معاملے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہر پشاور میں بڈھ بیر میں پاکستانی فضائیہ کے کیمپ پرحملے میں ملوث وہابی دہشت گردوں کی شناخت ہوگئی ہے لیکن دہشت گردوں کے کوائف افشا کرنے پر وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے معاملے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔ پاکستانی وزارت داخلہ کے ترجمان  مطابق وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی نے پشاور، بڈھ بیر ایئربیس پر حملے میں ملوث  دہشت گردوں کے کوائف افشا کرنے پر سخت برہمی کا اظہار کیا ہے جب کہ انہوں نے وزارت داخلہ کو معاملے کی فوری تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ حملہ آوروں کی نشاندہی وقوعہ کے روز ہی ہوگئی تھی تاہم معاملے کی حساسیت کے سبب معلومات افشا نہیں کی گئیں۔چوہدری نثارعلی کا کہنا تھا کہ حساس معلومات کسی صورت افشا نہیں ہونا چاہیے کیوں کہ دہشت گردوں کے کوائف فوری بتانے سے تفتیش پر منفی اثر پڑسکتا ہے۔واضح رہے بڈھ بیر ایئربیس پر دہشت گردوں کے حملے کے نتیجے میں کیپٹن اور ٹیکینیشن سمیت 29 افراد ہلاک ہوگئے تھے جب کہ جوابی کارروائی میں تمام 13 دہشت گرد بھی مارے گئے تھے۔ حملے کی ذمہ داری وہابی تنظيم طالبان نے قبول کرلی تھی۔

News ID 1858281

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha