مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہر پشاور کے علاقے بڈھ بیر میں پاک فضائیہ کے کیمپ پر وہابی دہشت گردوں کے حملے میں جاں بحق ہونے والے فوجیوں کی تعداد 29 ہوگئی ہے جبکہ 29 اہلکار زخمی بھی ہوئے ہیں ۔
سکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی سے تمام 13حملہ آور وہابی دہشت گرد ہلاک ہوگئے جاں بحق ہونے والوں میں پاک فوج کے کیپٹن اور فضائیہ کے تین ٹیکنیشنز شامل ہیں۔
اطلاعات کے مطابق وہابی دہشت گردوں نے پاکستان ائیرفورس کے کیمپ کے اندر مسجد کو نشانہ بنایا۔ صبح تقریبا ساڑھے پانچ بجے حملہ آور ایک سفید رنگ کی گاڑی میں بڈھ بیر میں واقع پاک فضائیہ کے کیمپ کے قریب پہنچے۔
آر پی جیز،کلاشنکوف، گرنیڈ، گنز اور دستی بموں سے مسلح دہشت گردوں نے سکیورٹی حصار توڑنے کے لیے گارڈ روم پر حملہ کیا تو ڈیوٹی پر تعینات جونیر ٹیکنیشنز شان علی، طارق عباس اور ثاقب جاوید بے جگری سے لڑتے ہوئے جاں بحق ہوگئے۔ وہابی دہشت گردوں سے مقابلے میں پاکستان آرمی کے کیپٹن اسفند یار بخاری نے جام شہادت نوش کیا،جبکہ میجر حسیب ٹانگ میں گولی لگنے سے زخمی ہوئے۔ میجر حسیب سمیت 29زخمیوں کو فوری طور پر مختلف اسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔
پاک فضائیہ کے ذرائع کے مطابق قبائلی اور نیم قبائلی علاقوں سے جڑا بڈھ بیر کیمپ آپریشنل بیس نہیں، بلکہ رہائشی علاقہ ہے۔ پاک فضائیہ کے تمام اسٹریٹجک اثاثے محفوظ ہیں۔ ذرائع کے مطابق پاکستانی حکومت وہابی دہشت گردوں کے سرغنوں کے ساتھ مدارا کررہی ہے جس کی وجہ سے وہابی دہشت گردوں کے حوصلے بلند ہوگئے ہیں۔
پشاور میں وہابی دہشت گردوں کے حملے میں ہلاک ہونے والے فوجیوں کی تعداد 29 ہوگئی
پاکستان کے شہر پشاور کے علاقے بڈھ بیر میں پاک فضائیہ کے کیمپ پر وہابی دہشت گردوں کے حملے میں جاں بحق ہونے والے پاکستانی فوجیوں کی تعداد 29 ہوگئی ہے جبکہ 29 اہلکار زخمی بھی ہوئے ہیں ۔
News ID 1858236
آپ کا تبصرہ