مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہرپشاور میں بڈھ بیرایئرفورس کیمپ پر وہابی دہشگردوں نے حملہ کر کے 16 اہلکاروں کو ہلاک اور 20 کو زخمی کردیا ہے جب کہ کوئیک ری ایکشن فورس کی جوابی کارروائی میں 13 وہابی دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔ جاں بحق اہلکاروں میں کیپٹن اور 3 ٹیکنیشنز بھی شامل ہیں۔ ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ کے مطابق دہشت گردوں نے علی الصبح پشاور کے علاقے بڈھ بیر میں واقع ایئرفورس کے بیس کیمپ پر حملہ کیا، دہشت گرد 2 راستوں سے بیس کیمپ میں داخل ہوئے تاہم کوئیک ری ایکشن فورس کے جوانوں کی فوری کارروائی کے باعث دہشت گردوں کے ایک گروپ نے قریبی مسجد میں اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 16 نمازی جاں بحق اور 20 سے زائد زخمی ہوگئے۔
آپریشن میں 13 وہابی دہشت گرد ہلاک جب کہ 2 افسران سمیت 10 جوان زخمی ہوئے ہیں۔ سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں کی جانب سے پورے علاقے کا محاصرہ کر کے آپریشن کلیئرنس جاری ہے، اس کے علاوہ علاقے کی فضائی نگرانی بھی کی جا رہی ہے۔ ریسکیو 1122 کے اہلکاروں کا کہنا ہے کہ حملے کے 20 زخمیوں کو طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کیا گياجب کہ ڈاکٹرز کے مطابق متعدد افراد کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث شہادتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔
میجر جنر عاصم سلیم باجوہ کے مطابق دہشت گردوں کی جانب سے کیمپ کے رہائشی علاقے اور دفاتر کو نشانہ بنایا گیا جب کہ دہشت گرد بیس کے اندر داخل ہونا چاہتے تھے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے پشاور ایئر بیس کا دورہ کیا اور دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں حصہ لینے والے جوانوں سے ملاقات کی اور ان کے حوصلے کو سراہا۔ اس سے قبل آرمی چیف نے پشاور ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا اور سی ایم ایچ میں زخمیوں کی عیادت بھی کی۔ میجر جنرل عاصم باجوہ کے مطابق دہشت گردوں کا مقابلہ کرتے ہوئے آرمی کے کیپٹن اسفندیار بخاری جاں بحق ہوئے جب کہ ترجمان فضائیہ کا کہنا ہے کہ ایئربیس کے گارڈ روم تعینات 3 جونیئر ٹیکنیشنز بھی جاں بحق ہوگئے ہیں۔وزیراعظم نواز شریف نے پشاور میں پی اے ایف ایئربیس پر دہشت گردوں کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلح افواج کو پوری قوم کی حمایت حاصل ہے اور ملک سے وہابی دہشت گردوں کے نیٹ ورک کو جلد ختم کردیا جائے گا۔پاکستان میں وہابی مدارس میں دہشت گردوں کی بقاعدہ تربیت کی جارہی ہے اور حکومت دہشت گردوں کے مراکز کے خلاف کارروائی کرنے سے گریز کررہی ہے جس کی وجہ سے وہابی دہشت گردوں کے حوصلے بلند ہوگئے ہیں۔ جب تک وہابی دہشت گردوں کے چوٹی کے افراد کو کیفر کردار تک نہیں پہنچایا جائے گا تب تک پاکستان سے دہشت گردی کا خآتمہ ممکن نہیں ہے۔
آپ کا تبصرہ