پاکستان میں پشاورجیل کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ فائرنگ سے ہلاک

پاکستان کےعلاقہ چارسدہ میں مندنی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پشاور جیل کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ظاہرشاہ بھائی سمیت جاں بحق ہوگئے ہیں۔

مہرخبررساں ایجنسی نےایکسپریس نیوز کےحوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کےعلاقہ چارسدہ میں مندنی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پشاور جیل کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ظاہرشاہ بھائی سمیت جاں بحق ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق پشاورجیل کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ظاہرشاہ چارسدہ کےعلاقے مندنی میں اپنے آبائی گھر سے ملحقہ حجرے میں عزیز و اقارب سے عید مل رہے تھے کہ مسلح دہشت گرد فائرنگ کرکے فرار ہوگئے، فائرنگ کے نتیجے میں ظاہرشاہ اور ان کا ایک بھائی موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ دونوں افراد کی لاشوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ضابطے کی کارروائی کے بعد میتوں کو ورثا کے حوالے کردیا جائے گا۔

 

News Code 1858370

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha