پاکستانی فضائیہ کے کیمپ پر حملہ میں ملوث وہابی دہشت گرد گرفتار

پاکستان کے حساس اداروں نے چارسدہ میں کارروائی کرتے ہوئے پاکستانی فضائیہ کے کیمپ پر حملے میں ملوث وہابی دہشت گرد کو گرفتارکرلیا ہے جس کا تعلق وہابی گروپ طالبان سے بتایا جاتا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس نیوز کےحوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے حساس اداروں نے چارسدہ میں کارروائی کرتے ہوئے پاکستانی فضائیہ کے کیمپ پر حملے میں ملوث وہابی دہشت گرد کو گرفتارکرلیا ہے جس کا تعلق وہابی گروپ طالبان سے بتایا جاتا ہے۔ اطلاعات کے مطابق حساس اداروں نے چار سدہ پر دہشت گرد کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے پاک فضائیہ کے کیمپ پر حملے میں ملوث وہابی دہشت گرد کو گرفتار کرتے ہوئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔ ذرائع کے مطابق گرفتار دہشت گرد کا تعلق وہابی گروپ طالبان سے ہے جسے تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ  پشاور کے قریب انقلاب روڈ پر پاک فضائیہ کے بڈھ بیر کیمپ پر مسلح وہابی دہشت گردوں کے حملے میں سکیورٹی اہلکاروں سمیت 29 افراد جاں بحق اور 29 زخمی ہوگئے تھے جب کہ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 13 وہابی حملہ آور بھی مارے گئے تھے۔

News Code 1858326

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha