سوات کے مختلف علاقوں سے 86 دہشت گرد گرفتار

پاکستانی سکیورٹی فورسز نےسوات کے مختلف علاقوں میں کارروائی کے دوران بم بنانے کے ماہر دہشت گرد سمیت 86 دہشت گردوں کو گرفتارکرلیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نےایکسپریس نیوزکے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی سکیورٹی فورسز نے سوات کے مختلف علاقوں میں کارروائی کے دوران بم بنانے کے ماہر دہشت گرد سمیت 86  دہشت گردوں کو گرفتارکرلیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق سکیورٹی فورسز نے مصدقہ اطلاعات پر سوات کے مختلف علاقوں میں ٹارگٹڈ کارروائیاں کرتے ہوئے 86 وہابی دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ہے ۔ گرفتار کئے گئے ملزمان میں سے ایک بم بنانے کا ماہر بھی شامل ہے۔

سکیورٹی فورسز کے مطابق گرفتار کئے گئے دہشت گرد کا تعلق وہابی دہشت گرد اورکالعدم تنظیم طالبان سے ہے اور اس نے بم بنانے کی تربیت افغانستان سے حاصل کی ہے۔ دہشت گردوں کو خفیہ مقام پر منتقل کردیا گیا ہے جہاں ان سے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

News Code 1863196

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 6 =