کراچی میں 2 دہشت گردوں سمیت 10 افراد گرفتار

پاکستان کے شہر کراچی میں پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے دہشت گرد تنظیم کے 2 دہشت گردوں سمیت 10 افراد کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے خودکش جیکٹیں اور اسلحہ برآمد کرلیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ کراچی میں پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے دہشت گرد تنظیم کے 2 دہشت گردوں سمیت 10 افراد کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے خودکش جیکٹیں اور اسلحہ برآمد کرلیا ہے۔  اطلاعات کے مطابق کراچی پولیس نے مصدقہ اطلاعات پر سہراب گوٹھ میں کارروائی کرتے ہوئے 10 ملزمان کو گرفتارکرلیا، گرفتار ملزمان میں دہشت گرد تنظیم طالبان پاکستان کے 2 مبینہ دہشت گرد بھی شامل بھی ہیں، پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار کئے گئے ملزمان کے قبضے سے ایک خودکش جیکٹ، 2 کلاشنکوف اور4 پستول برآمد ہوئے ہیں۔

News Code 1856201

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha