کراچی سے 39 دہشت گرد اور رجائم پیشہ افراد گرفتار

پاکستان کے شہر کراچی میں رینجرز اور پولیس کی جانب سے مختلف علاقوں میں کارروائی کی گئی جس کے دوران 39 دہشت گرد اور جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہر کراچی میں رینجرز اور پولیس کی جانب سے مختلف علاقوں میں کارروائی کی گئی جس کے دوران 39  دہشت گرد اور جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق کراچی میں پولیس اوررینجرز کی جانب سے مختلف علاقوں میں کارروائی کی گئی جس کے نتیجے میں 39  دہشت گردگرفتارکیے گئے۔ گرفتارافراد میں ٹارگٹ کلرز، بھتہ خور، ڈکیت ، اشتہاری اورمفرور ملزمان شامل ہیں جن میں 6 مبینہ ملزمان کا تعلق کالعدم تنظیم اور 4 کا سیاسی جماعتوں سے ہے۔

News Code 1863788

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha