پشاور میں 30 دہشت گرد اسلحہ سمیت گرفتار

پاکستان کے شہر پشاور میں پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران 30 مسلح دہشت گردوں کو گرفتارکرکے ان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہر پشاور میں پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران 30 مسلح دہشت گردوں کو گرفتارکرکے ان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا ہے۔  پشاورپولیس نے مصدقہ اطلاعات پربہاری کالونی، دلہ زاک روڈ اور فقیرآباد میں سرچ آپریشن کیا، تلاشی کے دوران پولیس نے 30 دہشت گردوں کو حراست میں لے کر ان کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا۔ پولیس کے مطابق زیر حراست ملزمان کو نامعلوم جگہ پر منتقل کردیا گیا ہے جہاں ان سے تفتیش جاری ہے۔

News Code 1856552

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha