پشاور میں سرچ آپریشن کے دوران 131مشتبہ دہشت گرد گرفتار

پاکستان کے شہر پشاور کے نواحی علاقے پہاڑی پورہ میں پویس نے سرچ آپریشن کے دوران 14افغان باشندوں سمیت 131مشتبہ دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہر پشاور کے نواحی علاقے پہاڑی پورہ میں پویس نے سرچ آپریشن کے دوران 14افغان باشندوں سمیت 131مشتبہ دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق گرفتار افراد میں 3اشتہاری دہشت گرد بھی شامل ہیں۔سرچ آپریشن میں لیڈیز پولیس نے بھی حصہ لیا جبکہ پولیس کی کیوک رسپانس فورس اور ایمرجنسی رسپانس فورس نے بھی مقامی پولیس کو تعاون فراہم کیا۔ اس دوران گھر گھر تلاشی کا عمل جاری رہا اور سنیپ چیکنگ بھی کی گئی۔ سرچ آپریشن کے دوران 131 مشتبہ دہشت گردوں کو حراست میں لیاگیا۔ جن میں 14 افغان باشندے اور قتل اور ڈکیتی کے مقدمات میں مطلوب 3اشتہاری دہشت گرد بھی شامل ہیں۔

News Code 1857736

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha