پشاورمیں  اہم دہشت گرد کمانڈر گرفتار

پاکستان کے شہر پشاور میں پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ خیبر پختونخواہ کے دارالحکومت میں پولیس نے چھاپے کے دوران دہشت گرد تنظیم کے اہم کمانڈر کو گرفتار کرلیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہر پشاور میں پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ خیبر پختونخواہ کے دارالحکومت میں پولیس نے چھاپے کے دوران دہشت گرد تنظیم کے اہم کمانڈر کو گرفتار کرلیا ہے۔ پشاور پولیس کے اعلی افسر کے مطابق سرچ آپریشن ہزار خوانی، دیر کالونی، توربابا، غفورآباد کے علاقوں میں کیا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ چھاپوں کے دوران دہشت گرد تنظیم سے تعلق رکھنے والے کمانڈر محمد فہیم ولد نسیم خان کو گرفتار کیا گیا جو کہ ہزار خوانی کا رہائشی تھا۔ پولیس کے مطابق ملزم کے قبضے سے 3 گرینیڈ، بم ٹائمر، بیٹریز، ریمورٹ، ایسڈ اور دیگر اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔

News Code 1856984

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha