پشاور سے مطلوب دہشت گرد گرفتار

پاکستان کے شہر پشاور سے پولیس نے دہشت گرد تنظیم سے تعلق رکھنے والے مطلوب دہشت گرد نصراللہ بازید کو گرفتار کر لیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس نیوزکے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہر پشاور سے پولیس نے دہشت گرد  تنظیم سے تعلق رکھنے والے مطلوب دہشت گرد نصراللہ بازید کو گرفتار کر لیا ہے۔اطلاعات کے مطابق پولیس نے دہشت گرد کی موجودگی کی مصدقہ اطلاع پر پشاور کے علاقے بازید خیل میں چھاپہ مار کر مطلوب دہشت گرد نصراللہ بازید کو گرفتار کرلیا۔ پولیس حکام کے مطابق نصراللہ بازید 2011 میں دہشت گردی کے مختلف واقعات میں مطلوب تھا، گرفتار ملزم کو تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

News Code 1855783

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha