پاکستان کے شہر سرگودھا میں 2 خود کش حملہ آور ہلاک

پاکستان کے شہر سرگودھا میں خیام چوک کے قریب دھماکے کے نتیجے میں 2 خود کش حملہ آور ہلاک جب کہ ایک کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نےایکسپریس نیوز کےحوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہر سرگودھا میں خیام چوک کے قریب دھماکے کے نتیجے میں 2 خود کش حملہ آور ہلاک جب کہ ایک کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ اطلاعات  مطابق سرگودھا کے خیام چوک پر آر پی او آفس کے قریب کھڑے 2 افراد کے درمیان جھگڑا ہوگیا، اسی دوران زوردار دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں دونوں افراد موقعہ پر ہی ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہوگئے۔ دھماکے کے بعد بم ڈسپوزل اسکواڈ اور دیگر امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، اس موقع پر بم ڈسپوزل اسکواڈ کے عملے کو ہلاک ہونے والے دونوں افراد کے جسم سے خودکش جیکٹیں اور بارودی مواد کے شواہد ملے جس پر پولیس نے دونوں لاشوں اور ان کے زیر استعمال گاڑی کو قبضے میں لےلیا جب کہ موقع پر موجود لوگوں نے واقعے سے کچھ ہی دیر قبل مبینہ دہشت گردوں کے ساتھ موجود ایک اور شخص کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا۔

News Code 1855632

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 10 =