وادی جہلم میں جیپ کھائی میں گرنے سے 3 افراد ہلاک

مظفرآباد میں وادی جہلم کے قریب موئیاں سیداں کے مقام پر جیپ کھائی میں گرنے سے ایک ہی خاندان کے 3 افراد ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مظفرآباد میں وادی جہلم کے قریب موئیاں سیداں کے مقام پر جیپ کھائی میں گرنے سے ایک ہی خاندان کے 3 افراد ہلاک  اور 4 زخمی ہوگئے ہیں۔ اطلاعات مطابق مظفرآباد میں وادی جہلم کے قریب سیاحوں کی جیپ کو حادثہ پیش آگیا جس کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک اور4 زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق حادثہ جیپ کے بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیا اور جیپ توازن  برقرار نہ رکھتے ہوئے گہری کھائی میں جا گری، حادثے میں جاں بحق و زخمی ہونے والوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ 

News Code 1856009

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha