پاکستان میں گاڑی کھائی میں گرنے سے 6 افراد ہلاک

پاکستان میں بالاکوٹ کے علاقہ گنول میں سیاحوں کی گاڑی کھائی میں گرنے کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک اور ایک لاپتہ ہو گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نےایکسپریس نیوز کےحوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں بالاکوٹ کے علاقہ گنول میں سیاحوں کی گاڑی کھائی میں گرنے کے نتیجے میں 6 افراد  ہلاک  اور ایک لاپتہ ہو گیا ہے.اطلاعات کے مطابق بالاکوٹ میں شدید بارشوں کے باعث سیاحوں کی گاڑی بے قابو ہو کر گنول کے علاقے میں گہری کھائی میں گر گئی جس کے نتیجے میں سیاح ہلاک جب کہ ایک لاپتہ ہو گیا۔ پولیس حکام کے مطابق  شدید بارشوں کے باعث امدادی کاموں میں مشکلات کا سامنا ہے تاہم لا پتہ سیاح کی تلاش کا کام شروع کردیا گیا ہے۔ حادثے میں ہلاک ہونے والے سیاحوں کا تعلق ملتان سے بتایا جاتا ہے۔

News Code 1857342

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 1 =