پاکستان میں مکان کی چھت گرنے سے 3 افراد ہلاک

پاکستان کے علاقہ صوابی میں مکان کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے 3 افراد جاں بحق ، اور تین زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے علاقہ  صوابی میں مکان کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے 3 افراد جاں بحق ، اور تین زخمی ہوگئے ہیں۔ پولیس کے مطابق تحصیل ٹوپی کے گاؤں گندف میں خستہ حال مکان کی چھت گر گئی ، جس کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق اور 3 افراد زخمی ہوگئے ۔
ہلاک ہونے والوں میں ماں اور اسکی دو بچیاں ہیں ،جن کی عمریں 6 اور 7 سال تھیں جبکہ زخمی ہونے والے دادا، دادای اور چچاکواسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔  

News Code 1860462

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 15 =