لاہور میں مکان کی چھت گرنے سے 5 افراد ہلاک

پاکستان کے شہر لاہورکے محلہ اندرون دہلی گیٹ مسجد وزیرخان کےقریب گھرکی چھت گرنے کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک اور 8 زخمی ہوگئے ہیں ہلاک ہونے والوں میں دو بچیاں بھی شامل ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہر لاہورکے محلہ اندرون دہلی گیٹ مسجد وزیرخان کےقریب گھرکی چھت گرنے کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک اور 8 زخمی ہوگئے ہیں ہلاک ہونے والوں میں دو بچیاں بھی شامل ہیں۔  ریسکیوذرائع کے مطابق اس حادثے میں  3خواتین اور 2 بچیاں ہلاک ہوئی ہیں، جبکہ 8 افراد زخمی ہوئے ہیں۔زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔جاں بحق ہونے والوں میں 45 سالہ تفصیلہ،25 سالہ مہوش،16 سالہ دعا، 6 سالہ ماہ نور،10 سالہ اقصی کے نام شامل ہیں۔
 

News Code 1866363

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 1 =