لاہور میں مکان کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق

پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر لاہور میں شیرانوالہ گیٹ کے محلہ فاروق گنج میں مکان کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جاں بحق ہونے والوں میں ماں اور 4 بچے شامل ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر لاہور میں  شیرانوالہ گیٹ کے محلہ فاروق گنج میں مکان کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جاں بحق ہونے والوں میں ماں اور 4 بچے شامل ہیں۔ اطلاعات کے مطابق لاہور کے علاقے شیرانوالہ گیٹ کے محلہ فاروق گنج میں ایک عمارت کی 2 منزلیں گرگئیں جس کے نتیجے میں کئی افراد ملبے تلے دب گئے، واقعے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی ، امدادی ٹیموں نے 4 افراد  کو ملبے سے نکال کر اسپتال پہنچایا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔ ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں ماں اور 4 بچے شامل ہیں ۔ ریسکیو حکام کے مطابق گرنے والا مکان انتہائی خستہ حال تھا اور حالیہ زلزلے کے باعث اس میں دراڑیں پڑچکی تھیں جس کے باعث عمارت گرگئی جب کہ بچے چھت گرنے کے واقعے سے 15 منت قبل ہی ٹیوشن پڑھ کر گھر پہنچے تھے۔

News Code 1863311

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 12 =