کراچی میں مسجد کی چھت گرنے سے 5 افراد جاں بحق

پاکستان کے شہر کراچی کے علاقہ  نارتھ ناظم آباد کے علاقے میں واقع مسجد کی چھت گرنے سے 5 نمازی شہید جب کہ 15 زخمی ہو گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس نیوز کےحوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہر کراچی کے علاقہ  نارتھ ناظم آباد کے علاقے میں واقع مسجد کی چھت گرنے سے 5 نمازی شہید جب کہ 15 زخمی ہو گئے ہیں۔  اطلاعات کے مطابق نارتھ ناظم آباد میں لنڈی کوتل چورنگی کے قریب واقع جامع مسجد عثمان میں نماز جمعہ ادا کی جا رہی تھی اس دوران مسجد کی چھت کا ایک حصہ زمین بوس ہو گیا جس کے نتیجے میں 5 نمازی جاں بحق جب کہ 15 زخمی ہو گئے۔ امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے ملبے تلے دبے افراد کو نکال کر عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا ہے۔ عباسی شہید اسپتال کے ذرائع کے مطابق 5 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے جب کہ اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔

News Code 1864653

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 9 + 1 =