کراچی میں فائرنگ سے 4 پولیس اہلکار ہلاک

پاکستان کے شہر کراچی کے کورنگی علاقہ میں زمان ٹاؤن پولیس اسٹیشن کی حدود میں مسلح دہشت گردوں کی فائرنگ سے 4 پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس نیوز کےحوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہر کراچی کے کورنگی علاقہ  میں زمان ٹاؤن پولیس اسٹیشن کی حدود میں مسلح  دہشت گردوں کی فائرنگ سے 4 پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی میں زمان ٹاؤن پولیس اسٹیشن کی حدود میں پولیس اہلکار ہوٹل پر کھانا کھا رہے تھے کہ مسلح افراد نے اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 4 اہلکار شدید زخمی ہو گئے۔ زخمی اہلکاروں کو اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ چاروں اہلکار راستے میں ہی دم توڑ گئے۔کراچی میں فائرنگ سے شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کی شناخت اے ایس آئی عقیل، کانسٹیبل جمیل، انور اور اختر کے ناموں سے ہوئی ہے۔ چاروں اہلکاروں کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

News Code 1857331

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 12 =