مردان میں فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار ہلاک

پاکستان میں مردان کے علاقہ پار ہوتی میں مسلح افراد کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس نیوز کےحوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں مردان کے علاقہ پار ہوتی میں مسلح افراد کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار  ہلاک ہو گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق اسپیشل ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکار زبیر اور ولید مردان کے علاقے ایران آباد پارہوتی پہنچے تو نامعلوم مسلح افراد نے ان پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں دونوں اہلکار موقع پر ہی ہلاک  ہو گئے جب کہ ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ دونوں پولیس اہلکاروں کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

News Code 1857763

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 15 =