پشاورکے علاقے زرگر آباد میں 3 خواتین ہلاک

پاکستان کے شہر پشاور کے علاقہ زرگرآباد میں مسلح افراد کی جانب سے فائرنگ میں 3 خواتین ہلاک ہوگئی ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نےایکسپریس نیوز کےحوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہر پشاور کے علاقہ زرگرآباد میں مسلح افراد کی جانب سے فائرنگ میں 3 خواتین ہلاک ہوگئی ہیں۔ اطلاعات کے مطابق پشاورکے علاقے زرگر آباد میں نامعلوم افراد کی جانب سے گھر میں گھس کر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں 3 خواتین موقع پر ہلاک ہوگئیں اورعلاقے میں خوف کی فضا قائم ہوگئی جب کہ نامعلوم افراد فائرنگ کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مسلح ملزمان کی کارروائی کے بعد علاقے کو محاصرے میں لے کر ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔

News Code 1858905

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 1 =