مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہر پشاور میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے نومولود بچے چوری کرنے والےگروہ کو گرفتارکرلیا ہے۔ ایل ایچ ویز بھی گروہ کا حصہ تھیں۔ پولیس کے مطابق 7 ملزمان کو گرفتارکیاگیا جن میں 5 خواتین بھی شامل ہیں۔ ملزمان اسپتالوں اور میٹرنٹی ہومز سے نومولود بچے اغواء کرکے فروخت کرتے رہے۔ گروہ اسپتال انتظامیہ کی مدد سےزندہ کی بجائے، مردہ بچے بھی والدین کے حوالے کرتے اور زندہ بچے 70 ہزار سے 3 لاکھ تک فروخت کرتے رہے۔ گرفتار خواتین لیڈی ہیلتھ ورکر ہیں۔ مزید ارکان کی گرفتاری کےلئے چھپاے مارے جارہے ہیں۔ ملزمان سے ایک بچی بھی برآمد کی گئی۔
پاکستان کے شہر پشاور میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے نومولود بچے چوری کرنے والےگروہ کو گرفتارکرلیا ہے۔
News ID 1866164
آپ کا تبصرہ