صوبہ پنجاب کے شہر سرگودھا سے تین وہابی دہشت گرد خواتین گرفتار

پاکستان کےصوبہ پنجاب کے شہر سرگودھا میں پولیس کے شعبہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے کارروائی کرکے 3 وہابی دہشت گرد خواتین کو گرفتار کرلیا ہے۔

 

مہر خبررساں ایجنسی نے ڈان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کےصوبہ پنجاب کے شہر سرگودھا میں پولیس کے شعبہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے کارروائی کرکے 3 وہابی دہشت گرد خواتین کو گرفتار کرلیا ہے۔ سی ٹی ڈی کی ٹیم نے دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر سرگودھا کے بائی پاس سیم نالہ لاہور روڈ پر کارروائی کی۔ کارروائی کے دوران دو مسلح افراد نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کی جس پر پولیس نے بھی جوابی فائرنگ کی، تاہم ملزمان پولیس کی جوابی کارروائی کے باوجود فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔پولیس نے چھاپے کے دوران تین  وہابی دہشت گرد خواتین اسماء جبین، خولہ مختار اور عبیرہ کو گرفتار کرلیا۔گرفتار دہشت گرد خواتین کے قبضے سے دو خود کش جیکٹس اور تین دستی بم بھی برآمد کیے گئے۔تفتیش کے دوران خواتین دہشت گردوں نے فائرنگ کرنے والے دہشت گردوں کی مختار احمد اور عمر مختار کے نام سے شناخت کی۔پولیس کی جانب سے ملزمان کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔یاد رہے کہ چند ہفتے قبل لاہور کے علاقے اقبال ٹاؤن کے گلشن اقبال پارک میں خودکش دھماکے کے دوران 70 سے زائد افراد کی ہلاکت کے بعد پنجاب بھر میں وہابی دہشت گرد اورکالعدم تنظیموں کے خلاف آپریشن کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ صوبہ  پنجاب میں وہابی دہشت گردوں اور کالعدم تنظیموں کی محفوظ پناہ گاہوں کی موجودگی کی اطلاعات ہیں ۔

News Code 1863216

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 13 =