31 مارچ، 2016، 1:05 PM

صوبہ پنجاب میں دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن کا دائرہ وسیع

صوبہ پنجاب میں دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن کا دائرہ وسیع

پاکستان کے صوبہ پنجاب میں سکیورٹی فورسز نے وہابی دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن کا دائرہ وسیع کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ڈان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ پنجاب میں سکیورٹی فورسز نے وہابی دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن کا دائرہ وسیع کردیا ہے۔ صوبہ پنجاب میں سکیورٹی ایجنسیز نے پولیس کی مدد سے آپریشن کا دائرہ کار وسیع کرتے ہوئے اسے اہم اضلاع سے چھوٹے قصبوں تک پھیلادیا اور مختلف علاقوں میں کارروائی کرکے 200 سے زائد وہابی دہشت گردوں کو تحقیقات کے لیے حراست میں لے لیا۔پنجاب پولیس کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ان میں سے 61  دہشت گردوں کو فیصل آباد، 39 کو لاہور، 33 کو گجرانوالہ، 37 کو سرگودھا، 24 کو بہاولپور، 4 کو ملتان اور 21 کو ڈیرہ غازی خان سے گرفتار کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق پنجاب بھر میں آرمی، رینجرز اور دیگر سکیورٹی ایجنسیوں نے انٹیلی جنس کی بنیاد پر اب تک 58 مشترکہ آپریشن کیے ہیں، جبکہ دو روز کے دوران پنجاب پولیس نے بھی 104 مقامات پر آپریشنز کیے۔ان کارروائیوں میں اب تک ساڑھے 7 ہزار سے زائد  مشتبہ دہشت گردوں کو حراست میں لیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ لاہور کے گلشن پارک میں وہابی دہشت گردوں کے خودکش حملے کے بعد صوبہ پنجاب میں آپریشن کا فیصلہ کیا گیا اس حملے میں 74 افراد ہلاک اور 300 سے زائد زخمی ہوگئے تھے حملے کی ذمہ داری طالبان سے منسلک دہشت گرد گروہ احرار نے قبول کی تھی۔

News ID 1862941

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha