کراچی میں  پولیس کی کارروائی میں 4 وہابی دہشت گرد ہلاک

پاکستان کے شہر کراچی میں لانڈھی کے علاقے لالاآباد میں پولیس کی کارروائی کے دوران 4 وہابی دہشت گرد مارے گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہر کراچی میں لانڈھی کے علاقے لالاآباد میں پولیس کی کارروائی کے دوران 4 وہابی دہشت گرد مارے گئے ہیں۔ ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کے مطابق کراچی میں لانڈھی کے علاقے لالا آباد میں پولیس نے وہابی دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پرچھاپہ مارا جس پر وہاں چھپے ہوئے دہشت گردوں نے پولیس پر فائرنگ اور دستی بموں سے حملہ کر دیا جس کے بعد علاقے میں پولیس کی بھاری نفری طلب کرلی گئی جب کہ پولیس سے مقابلے کے دوران 4 وہابی دہشت گرد مارے گئے۔ایس ایس پی راؤ انوار کے مطابق کارروائی وہابی دہشت گرد اور کالعدم تنظیم کے گرفتار دہشت گردوں کی نشاندہی پر کی گئی جب کہ ہلاک دہشت گرد فرقہ وارانہ دہشت گردی سمیت پولیس اہلکاروں کےقتل میں بھی ملوث تھے اور ان کے قبضے سے بارود اور اسلحہ بھی برآمد ہواہے۔

News Code 1863018

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 1 =