کراچی میں پولیس کے ساتھ مقابلے میں 4 وہابی دہشت گرد ہلاک

پاکستان کے شہر کراچی میں پولیس کے ساتھ مقابلے میں 4 وہابی دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں ادھر عزیز آباد سے بھی ایک برقعہ پوش دہشت گرد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہر کراچی میں پولیس کے ساتھ مقابلے میں 4 وہابی دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں ادھر عزیز آباد سے بھی ایک برقعہ پوش دہشت گرد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ایس ایس پی ملیر رائو انوار کے مطابق سچل میں پولیس نے حساس اداروں کی اطلاع پر زیر تعمیر عمارت پرچھاپا مارا۔ اس دوران وہابی دہشت گردوں نے فائرنگ کردی ۔ جبکہ پولیس کی جوابی فائرنگ سے 4 وہابی دہشت گرد مارے گئے۔ ہلاک ہونے والے دہشت گردوں میں وہابی کالعدم تنظیم کا کمانڈر ملا اکبر سواتی بھی شامل ہے۔
راؤ انوار کا کہنا تھا کہ دہشت گرد ابو الحسن اصفہانی روڈ پر آنے والے پولیس اہلکاروں کو نشانہ بنانا چاہتے تھے تاہم کال ٹریس ہونے کے بعد حساس ادارے اور پولیس بروقت موقع پر پہنچ گئی۔

News Code 1874102

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha