پشاور بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد/ 3 دہشت گرد گرفتار

پاکستان کے شہر پشاور کے علاقے بھانہ ماڑی میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گاڑی کے خفیہ خانوں سے بھاری مقدارمیں اسلحہ برآمد کرلیا ہے ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہر پشاور کے علاقے بھانہ ماڑی میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گاڑی کے خفیہ خانوں سے بھاری مقدارمیں اسلحہ برآمد کرلیا ہے ۔ پولیس کے مطابق ناکے پر تعینات اہلکاروں نے گاڑی کو چیکنگ کے لئے روکا اور دوران تلاشی گاڑی کے خفیہ خانوں سے 25 پستول ، 8 رائفلز اور 200 سے زائد کارتوس برآمد ہوئے پولیس نے گاڑی میں موجود ڈرائیورسمیت 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔  پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان اسلحہ اسمگل کررہے تھے تاہم مزید تفتیش کےلئے ملزمان کو تھانے منتقل کردیا گیا ہے۔

News Code 1866815

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha