مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر لاہور میں جہانیاں کے علاقے اڈا لکھی ٹبی کے قریب پولیس اور سی ٹی ڈی کی کارروائی کے دوران 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئےجب کہ ایک دہشت گرد نے خود کو دھماکے سے اڑالیا۔ پولیس اور سی ٹی ڈی نے لاہور میں جہانیاں کے علاقے اڈا لکھی ٹبی کے قریب خفیہ اطلاع پر چھاپہ مارا جس پر وہاں چھپے ہوئے وہابی دہشت گردوں نے فائرنگ کردی،اہلکاروں کی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں 3 دہشت گرد ہلاک اور ایک نے خود کو دھماکے سے اڑالیا جب کہ دہشت گردوں کے 2سے 3 ساتھی رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاکر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں جن کی تلاش کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔
پولیس کے مطابق وہابی دہشت گردوں کاتعلق وہابی دہشت گرد اور کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان ( ٹی ٹی پی ) اورالقاعدہ گروپ سےہے جوکہ ملتان میں حساس تنصیبات کو نشانہ بنانا چایتے تھے جب کہ ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، بارودی مواداورخودکش جیکٹس بھی برآمد ہوئی ہیں۔
آپ کا تبصرہ