کراچی میں 6 طالبان دہشت گرد ہلاک

کراچی پولیس نے منگھوپیر میں مقابلے کے دوران وہابی کالعدم دہشت گرد تنظیم طالبان کے 6 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ کراچی پولیس نے منگھوپیر میں مقابلے کے دوران وہابی کالعدم دہشت گرد تنظیم طالبان کے 6 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کے مطابق پولیس نے کراچی کے علاقے منگھو پیر میں واٹر فلٹر پلانٹ کے قریب طالبان دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ  اطلاع پر چھاپہ مارا تو علاقے میں موجود دہشت گردوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ اور دستی بموں سے حملہ کردیا جس کے بعد پولیس کی جانب سے علاقے میں سرچ آپریشن کیا گیا اور اس دوران پولیس کی جوابی کارروائی میں 6 دہشت گرد ہلاک ہوگئے جب کہ دہشت گردوں سے مقابلے میں 2 پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئے۔

راؤ انوار کا کہنا تھا کہ ہلاک دہشت گرودں کا تعلق کالعدم وہابی تحریک طالبان سواتی گروپ سے تھا جن کے قبضے سے پمفلٹ اور دیگر تحریری مواد سمیت اسلحہ اور دستی بم بھی برآمد کیے گئے ہیں۔

News Code 1859536

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 6 =