کراچی میں 5 وہابی دہشت گرد ہلاک

پاکستان کے شہر کراچی کے علاقہ سہراب گوٹھ میں الآصف اسکوائر کے قریب پولیس کے سرچ آپریشن کے دوران مقابلے میں 5 وہابی دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکپریس نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہر کراچی کے علاقہ  سہراب گوٹھ میں الآصف اسکوائر کے قریب پولیس کے سرچ آپریشن کے دوران مقابلے میں 5 وہابی دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔ ایس ایس پی ملیر کراچی راؤ انوار کے مطابق سہراب گوٹھ میں الآصف اسکوائر کے قریب انڈس پلازہ میں وہابی دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس کے 150 اہلکاروں نے سرچ آپریشن شروع کیا تو دہشت گردوں نے فائرنگ کے ساتھ دستی بموں سے حملہ کردیا۔ فائرنگ کے تبادلے میں 5 وہابی دہشت گرد ہلاک ہوگئے جب کہ علاقے میں مزید دہشت گردوں کی موجودگی کے امکان کے پیش نظر سرچ آپریشن جاری ہے۔ راؤانوار کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کا تعلق وہابی دہشت گرد اور کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے ہے مارے گئے دہشت گردوں میں 2 کی شناخت نعیم اور حفیظ کے نام سے ہوئی ہے دونوں دہشت گرد پولیس اور رینجرز کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہیں۔

News Code 1860876

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 1 =