7 جنوری، 2016، 4:40 PM

کراچی سے 2015 میں 3 ہزار 286 وہابی دہشت گرد گرفتار

کراچی سے 2015 میں 3  ہزار 286 وہابی دہشت گرد گرفتار

پاکستان کے صوبہ سندھ کے آئی جی پولیس غلام حیدر جمالی نے کہا ہے کہ پولیس نے کراچی سے 2015 ء کے دوران مختلف کارروائیوں میں 3 ہزار 286 وہابی دہشت گردوں کو گرفتار کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ سندھ کے آئی جی پولیس غلام حیدر جمالی نے کہا ہے کہ پولیس نے کراچی سے  2015 ء کے دوران مختلف کارروائیوں میں ہزار 286 دہشت گردوں کو گرفتار کیا ہے۔  کراچی میں گارڈن پولیس ہیڈ کوارٹر میں مختلف کارروائیوں اور واقعات میں جاں بحق پولیس اہلکاروں کو امدادی رقم کے چیکس تقسیم کئے گئے، جس کے مہمان خصوصی آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی تھے۔ انہوں نے جاں بحق  پولیس اہلکاروں کے ورثا کو مجموعی طور پر 11 کروڑ 80 لاکھ روہے کے امدادی چیکس تقسیم کئے۔

تقریب کے دوران آئی جی سندھ نے کہا کہ شہر میں امن کے لئے پولیس نے بڑی قربانیاں دی ہیں، اپنی جانوں کا نذرانہ دینے والے پولیس اہلکاروں اور ان کے اہل خانہ کو فراموش نہیں کیا جاسکتا۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو درپیش موجودہ صورت حال میں کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لئے پولیس کو جدید خطوط پر استوار کیا جارہا ہے۔

سن 2015 کے دوران شہر میں جرائم پیشہ افراد ، ٹارگٹ کلرز اور دہشت گردوں سے پولیس کے 3  ہزار 285 مقابلے ہوئے ۔ جس میں مجموعی طور پر 5 ہزار 563 ملزمان کو حراست میں لیا گیا۔ جن میں 3 ہزار 286 وہابی دہشت گرد اور 2 ہزار 3 سو 35 جرائم پیشہ افراد شامل ہیں۔

News ID 1860890

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha